ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / واٹر ٹینکر گھوٹالہ:اے سی بی نے اروند کیجریوال کے پرائیویٹ سیکرٹری سے پوچھ گچھ کی

واٹر ٹینکر گھوٹالہ:اے سی بی نے اروند کیجریوال کے پرائیویٹ سیکرٹری سے پوچھ گچھ کی

Wed, 17 May 2017 23:23:03    S.O. News Service

نئی دہلی17مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پانی ٹینکر گھوٹالے کی جانچ اب دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کے دفتر تک جا چکی ہے۔بدھ کو اینٹی کرپشن برانچ نے اروندکجریوال کے پرائیویٹ سیکرٹری ببھو کمار سے تقریباََساڑھے 3گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ببھو کمار پر دہلی حکومت کے ہی سابق آبی وسائل کے وزیر کپل مشرا نے واٹر ٹینکر گھوٹالے کی فائل 11ماہ تک دبانے کا الزام لگایا تھا۔دراصل اروند کیجریوال کی حکومت نے ہی جولائی 2015 میں 5 لوگوں کی ایک کمیٹی بنا کر اس معاملے کی جانچ بٹھائی۔کمیٹی نے اسی سال اگست میں کیجریوال کوجانچ رپورٹ سونپ دی، جس میں کہا گیا کہ شیلا دکشت حکومت نے اسٹیل واٹر ٹینکر لینے اور ان میں جی پی ایس لگوانے میں 400کروڑ سے زیادہ کا گھوٹالہ کیاہے۔رپورٹ آنے کے بعد بھی اروند کیجریوال حکومت نے اے سی بی کو اس معاملے کی تحقیقات کا حکم تقریباََ 11ماہ بعد دیے۔اے سی بی بھی کیجریوال پر فائل دبانے کا الزام لگا چکی ہے، لیکن پوچھ گچھ ہوئی کیجریوال کے پرائیویٹ سیکرٹری سے وہ بھی کپل مشرا کے الزام لگانے کے بعد۔


Share: